Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / اجمیر شریف میں وزیر اعظم کی جانب سے چادر کی پیشکشی

اجمیر شریف میں وزیر اعظم کی جانب سے چادر کی پیشکشی

اجمیر ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی 803 ویں عرس تقاریب کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مزار مبارک پر چادر پیش کی ۔ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران مرکزی مملکتی وزیر پارلیمانی امور اور اقلیتی امور نقوی نے گیارہویں صدی کے صوفی کی درگاہ پر بصد عقیدت حاضری دی

اجمیر ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی 803 ویں عرس تقاریب کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مزار مبارک پر چادر پیش کی ۔ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران مرکزی مملکتی وزیر پارلیمانی امور اور اقلیتی امور نقوی نے گیارہویں صدی کے صوفی کی درگاہ پر بصد عقیدت حاضری دی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے بتایا کہ میں نے وزیر اعظم کی جانب سے ایک چادر پیش کی ہے اور ایک پیام میں وزیر اعظم نے قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم کی یہ خواہش ہے کہ عالمی سطح پر ہندوستان سرفہرست مقام حاصل کرے اور ملک کے تمام عوام تک ترقی کے فوائد پہنچے ۔

TOPPOPULARRECENT