اجمیر شریف کو غلاف مبارک کی روانگی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اسٹیٹ سکریٹری میناریٹی سیل ٹی آر ایس جناب ایم اے لطیف شرفن کی زیر نگرانی ٹی آر ایس پارٹی کا ایک وفد حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجریؒ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف کو 803 ویں سالانہ عرس شریف میں شرکت کے لیے روانہ ہورہا ہے۔ ایم اے لطیف شرفن نے بتایا کہ چیف منسٹر جناب چندرا شیکھر راؤ ، خواجہ غریب نوازؒ کے ب

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اسٹیٹ سکریٹری میناریٹی سیل ٹی آر ایس جناب ایم اے لطیف شرفن کی زیر نگرانی ٹی آر ایس پارٹی کا ایک وفد حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجریؒ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف کو 803 ویں سالانہ عرس شریف میں شرکت کے لیے روانہ ہورہا ہے۔ ایم اے لطیف شرفن نے بتایا کہ چیف منسٹر جناب چندرا شیکھر راؤ ، خواجہ غریب نوازؒ کے بہت معتقد ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جو پارٹی کے پرچم کا رنگ ہے خواجہ صاحب کے ہی در سے ملا اور آج پارٹی قدم قدم پر کامیابی کی منزلیں طئے کررہی ہے ۔ اور حیدرآباد کے زائرین کو وہاں قیام کی سہولت کے لیے جدوجہد جاری ہے اور ٹی آر ایس اقلیتی شعبہ کی جانب سے غلاف مبارک کی نگرانی جناب ایم اے لطیف شرفن کررہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کی سرکاری رہائش گاہ پر جناب اے اے لطیف شرفن اسٹیٹ سکریٹری میناریٹی سیل ٹی آر ایس سید حامد محمد قادری ، افتخار پاشاہ ، جناب سلطان قادری ، سید کاظم حسینی ، حیدر پاشاہ ، ایم اے اختر شرفن و دیگر کی موجودگی میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے غلاف مبارک کو روانہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT