Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / اجنبی شخص کو گھر کرایہ پر نہ دیں ، مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں

اجنبی شخص کو گھر کرایہ پر نہ دیں ، مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں

فاروق نگر ، فاطمہ نگر ، مدینہ کالونی اور بی بی کا چشمہ کے مقامی عوام سے ساؤتھ زون پولیس کی ملاقات
l ایوانکا ٹرمپ اور مودی آرہے ہیں

حیدرآباد۔/23نومبر، ( سیاست نیوز) جی ای ایس 2017 ئمیں شرکت کیلئے شہر میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر و وائیٹ ہاوز کی مشیر ایوانکا ٹرمپ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تاج فلک نما پیالیس میں عشائیہ کے پیش نظر ساؤتھ زون پولیس سیکورٹی میں کوئی کسر باقی نہ رکھنے کے منصوبہ کے تحت مختلف احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں تاج فلک نما پیالیس کے اطراف و اکناف علاقوں فاروق نگر، فاطمہ نگر، مدینہ کالونی، پردہ گیٹ اور بی بی کا چشمہ کے عوام کو اس اہم پروگرام کی اہمیت بتاتے ہوئے یہ مشورہ دیا ہے کہ مقامی افراد کسی اجنبی کو آئندہ دو ہفتوں کیلئے مکان یا فلیٹ کرایہ پر نہ دیں۔ فلک نما علاقہ میں منعقدہ ایک شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون مسٹر غوث معین الدین کی قیادت میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا اور انہوں نے اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام خصوصی اقدامات کرنے میں پولیس کا تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرانا شہر تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور کسی بھی اجنبی شخص کی جانب سے اس اہم دورہ کے دوران کسی بھی قسم کی شرانگیزی یا ناگہانی پیش آنے کے نتیجہ میں پرانے شہر کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے سینکڑوں مندوبین کے علاوہ صدر امریکہ کی دختر اور وزیر اعظم نریندر مودی عشائیہ میں شرکت کررہے ہیں اور یہ اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس نے عوام کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی اجنبی کی باتوں میں نہ آئیں اور بغیر پولیس کو اطلاع کے اپنا مکان، فلیٹ یا دکان کرایہ پر نہ دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما سید فیاض نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ کوئی بھی مشتبہ شخص علاقہ میں پائے جانے پر فوری پولیس کو اطلاع کی جائے۔ واضح رہے کہ 28نومبر کو چوٹی کانفرنس کے آغاز کے بعد تاج فلک نما پیالیس میں سرکاری عشائیہ مقرر کیا گیا ہے اور اس کے پیش نظر وی وی آئی پیز کی سیکورٹی کیلئے امریکی سیکریٹ سرویس، ہندوستان کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ ( ایس پی جی ) اور ریاست کی انٹلیجنس سیکورٹی ونگ نے تاج فلک نما کی سیکورٹی کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تقریب کیلئے تاج فلک نما کے اطراف واکناف علاقوں میں 2000 پولیس فورس کو متعین کئے جانے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT