Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / اجیت جوگی کا خوشی کے ساتھ ترک تعلق

اجیت جوگی کا خوشی کے ساتھ ترک تعلق

’ پارٹی کو نقصان نہیں پہنچاؤں گا‘، جوگی کا بیان
نئی دہلی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج اجیت جوگی کے پارٹی سے ترک تعلق کو خیرسگالی وداعی قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ان کے اخراج کی زحمت سے پارٹی کو بچا لیا ہے جبکہ اجیت جوگی نے کہا کہ وہ کانگریس کو مستقبل میں نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری بی کے ہری پرساد نے کہا کہ جوگی اب کانگریس مجلس عاملہ کے رکن اور صدرنشین کل ہند کانگریس قبائیلی شعبہ نہیں رہے کیونکہ انہوں نے نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم انہوں نے ہمیں اخراج کی زحمت سے بچا لیا ہے۔ ہم اسے ان کی خیرسگالی وداعی سمجھتے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں چار ریاستوں میں انتخابی ناکامی کی وجہ سے کانگریس کو دھکہ پہنچا ہے۔ دو ارکان مجلس عاملہ اجیت جوگی اور گروداس کامٹ کل پارٹی سے ترک تعلق کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT