Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / اجیت دوول کی سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات

اجیت دوول کی سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات

بیجنگ ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے آج چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے بات چیت کی جس کی شنگھائی میں واقع ہندوستانی سفارتخانے نے توثیق کی۔ گذشتہ سال ڈوکلام تنازعہ کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں کے درمیان یہ دوسری ملاقات تھی۔ دوول کی سی پی سی پولیٹ بیورو رکن یانگ جیچی سے ملاقات دراصل دونوں ممالک کے درمیان مختلف موضوعات پر ہونے والی بات چیت سے قبل اہمیت کی حامل قرار دی گئی ہے۔ گذشتہ سال چین اور ہندوستان کے درمیان 73 روز تک ڈوکلام تنازعہ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے تھے تاہم اس کی یکسوئی کرلی گئی تھی۔ یانگ خارجی امور کمیٹی کے ڈائرکٹر بھی ہیں جبکہ گذشتہ سال تک وہ سی پی سی کے ریاستی کونسلر بھی تھے۔

TOPPOPULARRECENT