Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / اجیت ڈوول کی بیجنگ آمد ، سرحدی تنازعہ پر بات چیت

اجیت ڈوول کی بیجنگ آمد ، سرحدی تنازعہ پر بات چیت

مسعود اظہر کے تعلق سے چین اپنے موقف پر قائم
بیجنگ ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول آج بیجنگ پہونچے جہاں وہ ہند ۔ چین سرحدی مذاکرات کے 19 ویں دور کی بات چیت میں حصہ لیں گے ۔ وہ ایسے وقت چین کا دورہ کررہے ہیں جبکہ اس نے اقوام متحدہ کے ذریعہ جیش محمد سربراہ مسعود اظہر پر پابندی عائد کرنے ہندوستان کی کوششوں میں رکاوٹ کھڑی کی تھی ۔ اجیت ڈوول بحیثیت خصوصی نمائندہ چین کے سرکردہ سفارتکار یانگ جے چی سے سرحدی امور کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔ چین کا یہ موقف ہے کہ سرحدی تنازعہ 2000 کیلو میٹر تک محدود ہے اور اس میں اروناچل پردیش کو نمایاں اہمیت حاصل ہے ۔ چین کا یہ دعویٰ ہے کہ ریاست کا یہ مشرقی سیکٹر جنوبی تبت کا حصہ ہے ۔ اس کے برعکس ہندوستان کا یہ موقف ہے کہ تنازعہ لائین آف کنٹرول پر 3488 کیلو میٹر سے تعلق رکھتا ہے جس میں 1962 ء جنگ کے دوران چین کی جانب سے قبضہ کیا گیا اکسائی چن علاقہ بھی شامل ہے ۔ ڈوول کے دورہ سے قبل چین نے مسعود اظہر کے بارے میں اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ یہ قراردادیں حقائق پر مبنی تھیں ۔ چین نے کہا کہ مسعود اظہر مسئلہ پر اس نے تمام متعلقہ فریقین بشمول ہندوستان سے بات کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT