Tuesday , December 11 2018

احاطہ اسکول میں سیل فون پر امتناع

محبوب نگر۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین و لڑکیوں کی حفاظت کیلئے پروٹیکشن کمیٹی کی سفارش ہر ضلع کے تمام اسکولس میں سیل فون پر امتناع عائد کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کردیئے۔ مسٹر راجیش ڈی ای او نے بتایا کہ سرکاری و غیر سرکاری اسکولس میں کلاس رومس اور اسکول کے احاطہ میں سیل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اح

محبوب نگر۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین و لڑکیوں کی حفاظت کیلئے پروٹیکشن کمیٹی کی سفارش ہر ضلع کے تمام اسکولس میں سیل فون پر امتناع عائد کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کردیئے۔ مسٹر راجیش ڈی ای او نے بتایا کہ سرکاری و غیر سرکاری اسکولس میں کلاس رومس اور اسکول کے احاطہ میں سیل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ احکامات پر سختی سے عمل آوری کیلئے ضلع بھر کے منڈل ایجوکیشن آفیسرس کو ہدایت دی۔ اسکولس کے مدرسین اور طلباء اپنے اپنے سیل فونس اسٹاف روم میں محفوظ کریں۔ اس کیلئے انہوں نے ہیڈ ماسٹرس کو پابند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیل فونس پر حکومت کی عائد کردہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

بیوی اور بیٹے کے حملہ میں
ایک شخص ہلاک
بودھن۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سب انسپکٹر کوٹگیر جناب بشیر احمد کے بموجب منگل کی رات اے نائک نامی 55سالہ شخص پر پیسوں کیلئے اس کی دوسری بیوی رمنا بائی اور لڑکا گوند نے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمین کو کوٹگیر پولیس نے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا جہاں معزز جج نے ملزمین کو ریمانڈ میں بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT