Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / احاطہ دفتر سیاست میں کل رشتوں کا دوبدو پروگرام

احاطہ دفتر سیاست میں کل رشتوں کا دوبدو پروگرام

تعلیم یافتہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتے دستیاب ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

تعلیم یافتہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتے دستیاب ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں معیاری و موزوں رشتوں کے انتخاب کی سہولت فراہم کرنے کے لیے والدین و سرپرستوں کا 34 واں خصوصی دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 10 اگست ، 10 بجے دن تا 4 بجے شام محبوب حسین جگر ہال ، احاطہ دفتر روزنامہ سیاست ، عابڈز پر مقرر ہے ۔ جو صرف اور صرف انجینئرنگ گریجویٹس اور بی اے ، بی کام ، بی ایس سی لڑکے و لڑکیوں کی حد تک مختص رہے گا ۔ والدین و سرپرستوں کی مسلسل فرمائش اور اصرار پر اس نوعیت کا پروگرام پہلی مرتبہ ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ انجینئرنگ اور دیگر گریجویٹس کے سینکڑوں پیامات ملاحظہ کے لیے اس موقع پر دستیاب رہیں گے ۔ رجسٹریشن کا آغاز دفتر سیاست پر 10 بجے دن سے ہوگا جو 3 بجے دن تک جاری رہے گا ۔ مفت رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ والدین و سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ دو عدد فوٹوز اور دو عدد بائیو ڈاٹاس لائیں ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم کریں گے ۔ پروگرام میں کمپیوٹرس اور اسکرین کی مدد سے پیامات کی تفصیلات اور لڑکوں و لڑکیوں کے فوٹوز کا مشاہدہ کیا جاسکے گا ۔ مزید تفصیلات محمد خواجہ معین الدین سے فون نمبر 9849022290 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT