Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / احاطہ عدالت میں طلبہ کے لئے مقابلہ جات

احاطہ عدالت میں طلبہ کے لئے مقابلہ جات

سیول جج کلوا کرتی ہری کشن لال کا مستحسن اقدام

سیول جج کلوا کرتی ہری کشن لال کا مستحسن اقدام
کلوا کرتی /3 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) احاطہ عدالت میں سیول جج ہری کشن لال کی جانب سے کلوا کرتی کے گورنمنٹ و پرائیویٹ ہائی اسکولس کے طلبہ و طالبات کے لئے مختلف مقابلہ جات منعقد کئے گئے، جس میں مختلف اسکولس کے ایک سو سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس دوران بطور مہمان خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ایس بی ایچ کے منیجر اوما شنکر نے بتایا کہ جج صاحب کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم قابل تحسین ہے، کیونکہ اکثر لوگ عدالت میں حاضر ہونے سے ڈرتے ہیں، لیکن جج صاحب نے اسکولس کے طلبہ و طالبات کے لئے یہ پروگرام منعقد کرکے انھیں کورٹ سے قریب کرنے اور یہاں کے حالات سے آگاہی حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے، جو قابل مبارکباد ہے۔ اس موقع پر طلبہ کو تین عنوانات دیئے گئے تھے، یعنی (۱) اپنے ملک کے حالات پر (۲) کسی ایک اہم شخصیت پر (۳) کس طرح ہمارا ملک ترقی کرسکتا ہے؟۔ جس کے لئے طلبہ کو آدھا گھنٹہ وقت دیا گیا تھا۔ یہ مضامین تقریباً 15 دن قبل ہی طلبہ کو فراہم کئے گئے تھے اور ساتھ ہی ہمارے قومی رہنما، قومی پراجکٹ یا ماحولیات پر پینٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس کے لئے بھی آدھا گھنٹہ وقت دیا گیا تھا۔ ان دونوں مقابلہ جات یعنی تحریر میں 68 طلبہ نے اور پینٹنگ میں 31 طلبہ نے حصہ لیا، جس کے بعد طلبہ کو ایک ڈاکومنٹری فلم جس میں بچہ مزدوری، چھوٹی عمر میں شادی اور تعلیم میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کس طرح کارروائی کرسکتے ہیں، دکھائی گئی۔ جس کے بعد جج صاحب نے طلبہ سے مختلف سوالات کئے، جس کا جواب طلبہ نے کافی ہمت اور پھرتی سے دیا۔ طلبہ کے لئے تقریری مقابلہ بھی رکھا گیا تھا، جس میں صرف تین منٹ میں ان ہی تینوں مضامین پر گفتگو کرنی تھی۔ طلبہ نے بہت ہی اچھے انداز میں اس میں حصہ لیا اور مہمانوں کو دم بخود کردیا۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے اسکولس میں گورنمنٹ ہائی اسکول، ویسڈم اسکول، کرشنا وانی اسکول، شاشترا اسکول، شیشو مندر اسکول، نرملا ودیا میم، برلینٹ اسکول، وکاس اسکول، جنیس اسکول کے علاوہ دیگر اسکولوں کے طلبہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیول جج ہری کشن لال، ایس بی ایچ منیجر اوما شنکر، مجسٹریٹ اوما دیوی، محمد جمیل ایڈوکیٹ کے علاوہ اسکولس کے ٹیچرس، وکلاء اور دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ ان مقابلہ جات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو سیول لیگل اتھارٹی کی جانب سے 15 اگست کو منعقد شدنی پروگرام میں ان کو انعامات دیئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT