Saturday , November 17 2018
Home / دنیا / احتجاجی مظاہرین نے شمالی کوریا کا پرچم نذرآتش کیا

احتجاجی مظاہرین نے شمالی کوریا کا پرچم نذرآتش کیا

سیول ۔ 11فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا کے کارکنوں نے شمالی کوریا کے ایک پرچم کو آج نذرآتش کردیا ۔ یہ احتجاجی مظاہرین شمالی کوریا کے سیول میں سرمائی اولمپک کھیلوں کے مقابلے کے موقع پر موسیقی ریز پروگرام کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ اس پروگرام میں 140 شمالی کوریا کے شہری اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے ہیں ۔ صدر شمالی کوریا کم جونگ اُن نے کل صدر جنوبی کوریا مونگ جو ان کو شمالی کوریا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔ ان کی نمائندہ شمالی کوریا کے سربراہ فوج کی بہن کم یو جونگ نے صدر شمالی کوریا کا دعوت نامہ صدر جنوبی کوریا کے حوالے کردیا لیکن صدر جنوبی کوریا پر انتہا پسندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ کمیونسٹ برادری سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اسی وجہ سے جنوبی کوریا کے قلب میں بیٹھ کر اس کی توہین کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT