Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / احتجاجی وکلاء سے اظہار یگانگت

احتجاجی وکلاء سے اظہار یگانگت

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم و رنگاریڈی کورٹ بار اسوسی ایشن کی جانب سے آج مسلم فورم کے وکلاء جناب سید فرحت احمد ایڈوکیٹ سکریٹری تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم ، محمد سمیع ایڈوکیٹ اور دیگر نے ساتھیوں کے ساتھ آج رنگاریڈی کورٹ میں بھوک ہڑتال منعقد کی ۔ تلنگانہ ریاست کے لیے علحدہ ہائی کورٹ قائم کرنے اور جوڈیشری میں تقرر ہورہے ہیں اس کو روک کر علحدہ ہائی کورٹ قائم ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔ ساتھ ہی ساتھ مسلمانوں کو بھی جوڈیشری میں 12 فیصد تحفظات دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ ان کی بھر پور تائید کرتے ہوئے ریاستی کمیٹی تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کے صدر جناب وحید احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں اظہار یگانگت کیا ۔ اس وفد میں جناب میر واجد علی خاں ایڈوکیٹ ، محمد عابد ایڈوکیٹ ، نواب میر واحد علی خاں ایڈوکیٹ ، محمد عتیق پاشاہ ایڈوکیٹ ، مرتضی غوری ایڈوکیٹ ، محمد فیاض علی ایڈوکیٹ ، محمد عظیم قادری ایڈوکیٹ ، عبدالرحیم ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT