Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / احتجاجی کانگریسی ارکان کے نام درج کرنے اسپیکر کی ہدایت

احتجاجی کانگریسی ارکان کے نام درج کرنے اسپیکر کی ہدایت

نئی دہلی /18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مسلسل احتجاج سے برہم لوک سبھا اسپیکر نے آج اپنے ارکان عملہ کو ہدایت دی کہ ایوان کے وسط میں جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرنے والے کانگریسی ارکان کے نام درج کئے جائیں۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے جب بعض کانگریسی ارکان کی اروناچل پردیش گورنر کی بعض کارروائیوں کے خلاف تحریکات التواء کو نامنظور کردیا تو کانگریس کے قائد برائے لوک سبھا ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ گوہائی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد ایک نئی تبدیلی آئی ہے۔ اسپیکر نے واضح کردیا کہ اس کا تذکرہ وہ ایوان میں کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT