Wednesday , December 19 2018

احتجاجی کسانوں کو ڈبہ والوں کی مدد ، غذا اور پانی کی فراہمی

ممبئی ۔ 12مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کحے مشہور ڈبہ والوں اور اس شہر کے ساکن عوام آج ان ہزاروں کسانوں کو غذا اور پانی فراہم کرتے ہوئے بروقت مدد کیلئے آگے آئے جو (کسان اور قبائیل ) اپنے مختلف مطابات پر نمائندگی کے لئے ناسک سے چھ دن تک پیدل سفر کرتے ہوئے ممبئی پہونچے ہیں۔ یہ کسان ایک طویل مارچ کو منظم کرتے ہوئے آج صبح ممبئی کے آزاد میدان پہونچے تھے ۔ ممبئی ڈبہ والا اسوسی ایشن کے ترجمان سبھاش ٹالیکر نے کہاکہ ’’ہم نے کسانوں کو غذا فراہم کرتے ہوئے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیاکیونکہ وہ ( کسان ) ہمیں غذاء فراہم کرتے ہیں اور احتجاج کے لئے ریاست کے دوردراز کے علاقوں سے یہاں آئے ہیں‘‘ ۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے دادر اور قلابہ میں کام کرنے والے اپنے آدمیوں سے کہا تھا کہ وہ غذا جمع کرتے ہوئے آزاد میدان پر اپنے کسان بھائیوں تک پہونچائیں‘‘ ۔ اس دوران ساکنان ممبئی کو بھی کسانوں میں مقبول عام مقامی غذا ء وڑا پاؤ ، دیگر غذائی اشیاء اور پانی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ڈبہ والوں نے اپنی ’’روٹی بینک ‘‘ مساعی کے ایک حصہ کے طورپر یہ غذاء جمع کرتے ہوئے کسانوں میں تقسیم کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT