Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / احتجاج کے دوران بسوں کو نشانہ بنانے پر چار افراد گرفتار

احتجاج کے دوران بسوں کو نشانہ بنانے پر چار افراد گرفتار

حیدرآباد۔/12جنوری، ( سیاست نیوز) احتجاج کے دوران بسوں کو آگ لگانے والے 4افراد کو پولیس ملکاجگیری نے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ملکاجگیری زون نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 25 سالہ بی گنیش ساکن نمبولی اڈہ، 24 سالہ رگھو ساکن عنبر پیٹ، 30 سالہ سدلو ساکن اپل، 32 سالہ کے سنجیوا کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ لنگا سوامی اور ایرا سوامی مفرور بتائے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ 6 نومبر 2017 کو ایم آر پی ایس کی جانب سے چلو کلکٹریٹ پروگرام منعقد کیا تھا اس دوران ایک خاتون کی موت کے بعد قومی صدر منداکرشنا مادیگا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ان افراد نے بڑے پیمانے پر ریالیاں منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ دو بسوں کو نذر آتش کیا تھا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے 80 ہزار روپئے نقد رقم کو بھی ضبط کرلیا جو گرفتار قائدین کی ضمانت کیلئے عوام سے وصول کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT