Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / احسان جعفری کے قاتلوں کو مودی کی پشت پناہی حاصل تھی: شرد پوار

احسان جعفری کے قاتلوں کو مودی کی پشت پناہی حاصل تھی: شرد پوار

ناگپور ۔ 7 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں کے دوران لوک سبھا انتخابات میں جب جب کانگریس ۔ ا ین سی پی کی سیاسی مفاہمت ہوئی تو ان کے روابط کے ہمیشہ بہترین نتائج سامنے آتے رہے ہیں اور اگر یہ سلسلہ ہنوز جاری رہا تو حالیہ لوک سبھا انتخابات میں دونوں پارٹی کی مفاہمت مزید بہتر نتائج کی حامل ہوسکتی ہے۔ گزشتہ شب میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ 2014 ء لوک سبھا انتخابات کیلئے کانگریس اور این سی پی نے اس عزم کے ساتھ سیاسی مفاہمت کی ہے کہ پورے مہاراشٹرا میں ان کے امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کامیاب ہوں اور ان کا موقف مستحکم ہو۔ این سی پی سربراہ شرد پوار انتخابی مہمات کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے ہیں جس کے دوران انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی اپوزیشن کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ خصوصی طور پر پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی پر شدید تنقیدیں کیں۔

TOPPOPULARRECENT