Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / احمدیہ فرقہ کے ناشر کی درخواست ِضمانت مسترد

احمدیہ فرقہ کے ناشر کی درخواست ِضمانت مسترد

لاہور۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے 102 سالہ قدیم احمدیہ فرقہ کے ناشر کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔ احمدیہ فرقہ کے روزنامہ ’’الفضل‘‘ پر توہین رسالتؐ سے متعلق مواد شائع کرنے کے الزام عائد کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ (لاہور رجسٹری) کے ایک دو رکنی بینچ جس کی قیادت جسٹس سردار آصف سعید کھوسہ نے کی تھی، نے طاہر مہدی کی جانب سے داخل کردہ درخواست ضمانت کو مسترد کردیا اور استغاثہ کو ہدایت کی مزید تاخیر کئے بغیر چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے۔ درخواست میں یہ کہا گیا تھا کہ لاہور پولیس نے استغاثہ مہدی کے خلاف توہین رسالتؐ اور نفرت انگیز مواد شائع کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے جبکہ وکیل عابد حسن نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل نے اپنے رسالہ میں کوئی قابل اعتراض مواد شائع ہی نہیں کیا۔ مقامی علماء کی ایماء پر پولیس نے ناشر کے خلاف معاملہ درج کرنے میں دہشت گردی کی شق کو بھی شامل کیا ہے جو پاکستانی قوانین کے مغائر ہے۔

 

پیرس حملہ : تیسرے حملہ آور کی بھی شناخت ہوگئی
پیرس۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 23 سالہ شخص جس کا تعلق فرانس کے شہر اسٹراسبرگ سے ہے، اسے پیرس کے بٹاکلان کنسرٹ ہال میں کئے گئے حملے کے تیسرے حملہ آور کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔ فواد محمد اپنے بھائی اور کچھ دوستوں کے ساتھ 2013ء کے اواخر میں شام چلا گیا تھا۔ تحقیقاتی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ جب ان کی گزشتہ سال فرانس واپسی ہوئی تھی، گزشتہ سال ہی ان میں سے کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم فواد محمد جوکہ شام میں ہی رہ گیا تھا، لہذا فرانس میں اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT