Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / احمدی نژاد کی کسی بھی وقت گرفتاری ممکن : ایرانی عہدیدار

احمدی نژاد کی کسی بھی وقت گرفتاری ممکن : ایرانی عہدیدار

تہران ۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی گارڈین کونسل کے ایک سینئر اور بنیاد پرست عہدیدار نے کہا ہے کہ عدلیہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو کسی بھی وقت حراست میں لے سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی عہدیدار محمد رضا باھنر نے کہا کہ سابق صدر محمود احمدی نژاد نے بعض ایسے اقدامات کیے ہیں جس پر انہیں عدلیہ کی طرف سے گرفتار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر محمود احمدی نژاد حالیہ عرصے کے دوران عدلیہ اور ریاست کے اعلیٰ اداروں پر بلاجواز تنقید کرتے رہے ہیں جس پر ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ سابق صدر کو کسی بھی وقت حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں سابق صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملک میں قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا اعلان کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک جس طرح کے سیاسی بحران سے گذر رہا ہے اس سے نکلنے کا واحد راستہ قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے سوا اور کوئی نہیں۔احمدی نژاد کے بیان پر تبصرہ میں گارڈین کونسل عہدیدار نے کہا کہ باھنرنے کہا کہ سابق صدر کے تصرفات انتہا پسندانہ اور غیر ذمہ دارارانہ ہیں۔ وہ بغیر سوچے سمجھے پورے نظام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔حال میں محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو ایک مکتوب میں ان سے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے شہریوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کے جائز مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT