Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / احمد آباد دھماکوں کا ملزم بنگلورو سے احمد آباد منتقل

احمد آباد دھماکوں کا ملزم بنگلورو سے احمد آباد منتقل

احمد آباد ۔/21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شہر کی پولیس نے آج عالم زیب آفریدی کو بنگلورو سے احمد آباد منتقل کیا ۔ مبینہ طور پر وہ انڈین مجاہدین کا کارکن اور 2008 ء کے احمد آباد سلسلہ وار دھماکوں کا کلیدی ملزم ہے ۔ منتقلی وارنٹ پر اس کی بنگلورو سے احمد آباد منتقلی عمل میں آئی ۔ آفریدی جوہاپورہ کا ساکن ہے اور اسے این آئی اے نے /29 جنوری کو چرچ اسٹریٹ دھماکہ مقدمہ میں گرفتار کیا تھا ۔ جس نے مبینہ طور پر جولائی 2008 ء میں احمد آباد میں 18 دھماکہ کئے تھے جن سے 56 افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔اس نے ایف آئی آر کے مطابق ایک سائیکل پر بم نصب کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT