Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / احمد آباد میٹرو کیلئے 10,773 کروڑ منظور

احمد آباد میٹرو کیلئے 10,773 کروڑ منظور

نئی دہلی 18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد شہر کے کچھ انتہائی گنجان آبادی والے علاقوں کو بہتر رابطہ فراہم کرنے مرکزی کابینہ نے آج احمد آباد میٹرو کے پہلے مرحلہ کو منظوری دیدی ہے اور اس کیلئے 10,773 کروڑ روپئے فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ احمد آباد میٹرو کے پہلے مرحلہ میں 35.96 کیلومیٹر کا احاطہ کیا جائیگا ۔ امکان ہے کہ اس پراجیکٹ کی تک

نئی دہلی 18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد شہر کے کچھ انتہائی گنجان آبادی والے علاقوں کو بہتر رابطہ فراہم کرنے مرکزی کابینہ نے آج احمد آباد میٹرو کے پہلے مرحلہ کو منظوری دیدی ہے اور اس کیلئے 10,773 کروڑ روپئے فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ احمد آباد میٹرو کے پہلے مرحلہ میں 35.96 کیلومیٹر کا احاطہ کیا جائیگا ۔ امکان ہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ٹریفک خلل میں بڑی حد تک کمی ہوگی اور یہاں ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی اور تیزی پیدا ہوگی اور سڑک کا سفر محفوظ بھی ہوگا ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس پراجیکٹ کے نتیجہ میں آلودگی میں کمی ہوگی اور عوامی ٹرانسپورٹ نظام عوام کیلئے قابل رسائی ( بہ اعتبار مہنگائی ) بھی ہوجائیگا ۔ احمدآباد میٹرو کے پہلے مرحلہ میں دو راہداریوں کا احاطہ کیا جائیگا ۔ شمال ۔ مغرب راہداری میں 15.42 کیلومیٹر کا احاطہ کیا جائیگا جو اے پی ایم سی سے موتیرا اسٹیڈیم تک ہوگا جبکہ دوسری راہداری تھلٹیج گام سے وسترام گام تک 20.54 کیلومیٹر کا احاطہ کیا جائیگا ۔ حکومت اس پراجیکٹ کو 2018 تک مکمل کرنا چاہتی ہے ۔ اس پراجیکٹ پر عمل آوری کی دمہ داری میٹرو لنک ایکسپریس فار گاندھی نگر و احمد آباد ( میگا ) کمپنی لمیٹیڈ کو دی گئی ہے ۔ اس کمپنی کو مرکز اور ریاست کی 50:50 فیصد حصہ داری والی بنایا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT