Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / احمد آباد میں270کروڑ روپئے مالیتی نشہ آور ادویات ضبط

احمد آباد میں270کروڑ روپئے مالیتی نشہ آور ادویات ضبط

احمد آباد۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات پولیس نے شہر کے مضافات میں واقع ایک فیکٹری سے 1384کلو ایپھی ڈرین کو ضبط کرلیا جو کہ پارٹی ڈرگ میتھم پٹامن ( نشہ آور دوا ) کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سٹی کرائم برانچ اور انسداد دہشت گردی دستہ کی مشترکہ ٹیم نے کل شب وھیلالہ۔ زاک روڈ پر واقع ایک فیکٹری پر دھاوا کیا اور 1350کلو Ephedrine کو ضبط کرکے اس کے مالک نریندر کچاکو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ڈرگ ریاکٹ کا سرغنہ سابق کانگریس ایم ایل اے بھاؤ سنہا راتھوڑ کے فرزند کشور سنہا ہے اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔پارٹی ڈرگ کے نام سے مشہور ضبط شدہ مٹیریل کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں 270کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT