Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / احمد ابوالغیث عرب لیگ کے نئے سکریٹری جنرل نامزد

احمد ابوالغیث عرب لیگ کے نئے سکریٹری جنرل نامزد

قاہرہ ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سینئر سفارتکار احمد ابوالغیث کو عرب لیگ کے نئے سکریٹری جنرل کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے اور یہ نامزدگی ایک ایسے وقت کی جارہی ہے جب اس علاقائی مجلس (عرب لیگ) کو متعدد جنگوں اور جہادیوں سے خطرات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر کل عرب کے سفارتکاروں نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا پان۔ عرب مجلس میں تقسیم کی علامت کے ماسوائے قطر نے ابوالغیث کی امیدواری پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا کیونکہ دوحہ سے متعلق ابوالغیث کا موقف ہمیشہ جارحانہ رہا۔ بہرحال طویل مشاورت کے بعد سکریٹری جنرل کے عہدہ کیلئے ابوالغیث کی نامزدگی کو قطعیت دی گئی۔ اس بات کا اعلان وزراء کے اجلاس کے بعد ٹی وی پر بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ احمد ابوالغیث مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں وزیرخارجہ بھی رہ چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT