Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / احمد آباد سے نیویارک جانے والا ایرانڈیا طیارہ کے پائیلٹس دوران پرواز محو خواب ؟

احمد آباد سے نیویارک جانے والا ایرانڈیا طیارہ کے پائیلٹس دوران پرواز محو خواب ؟

نئی دہلی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کے طیارہ کا رابطہ احمد آباد ۔ لندن ۔ نیویارک پرواز کے دوران ہنگری پر سے اڑان کے وقت مقامی ایرٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا ۔ اس طیارہ کا پتہ چلانے کے لئے لڑاکا جٹس طیاروں کو روانہ کیا گیا تھا ۔ فلائیٹ A1-171 صبح 7 بجے احمد آباد سے روانہ ہوئی  جس میں 231 مسافر اور عملہ کے 18 ارکان تھے ۔ لیکن ہنگری کے فضائی حدود میں وہ اے ٹی سی سے تقریباً ایک گھنٹہ تک منقطع ہوگیا ۔ حکام یہ پتہ چلارہے ہیں کہ آیا پائیلٹس کا مواصلاتی نظام خراب تھا یا دونوں پائیلٹس طیارہ میں پرواز کے دوران محو خواب تھے ۔ بعد ازاں طیارہ کو لندن ایرپورٹ پر محفوظ اتارا گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ طویل سفر کے دوران پائیلٹس پر بعض اوقات غنودگی طاری رہتی

TOPPOPULARRECENT