Tuesday , December 11 2018

احمد شہزاد نے 15 بچے گود لئے

لاہور، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے لاوارث اور بے سہارا بچوں کی کفالت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 15 بچوں کو گود لیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورے میں بیورو کی چیر پرسن صبا صادق نے شہزاد کو تمام ڈپارٹمنٹس کا دورہ کروایا اور بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہزاد نے پندرہ بچوں کی کفالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو خوشیاں دینا ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہو گا۔

یونان نے پاکستانی میدان آباد کرنیکی دعوت قبول کر لی
لاہور، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) یونان نے پاکستان میں کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین ذکا اشرف کی دعوت قبول کرلی۔ پاکستان کے دورہ پر آئے یونان کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر جوزف کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہیں جو یہاں آ کر مختلف کلبوں سے دوستانہ میچ کھیلے گی۔ پی سی بی کے معطل چیرمین چودھری ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوزف نے کہا کہ وہ ذکا اشرف کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں اور انھیں یہاں آکر اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال انٹرنیشنل اسکول مقابلوں کا انعقاد کراتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT