Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / احمد ندیم نے سکریٹری اقلیتی بہبود کی زائد ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیا

احمد ندیم نے سکریٹری اقلیتی بہبود کی زائد ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد۔/19اکٹوبر، ( سیاست نیوز) جناب احمد ندیم ( آئی اے ایس ) کمشنر پروہبیشن و اکسائیز نے سکریٹری اقلیتی بہبود کے عہدہ کی زائد ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ انہوں نے زائد ذمہ داری سے متعلق احکامات پر دستخط کرتے ہوئے نئی ذمہ داری کا جائزہ لے لیا۔ جناب احمد ندیم کی طویل رخصت پر روانگی کے بعد حکومت نے اقلیتی بہبود کی ذمہ داری ڈاکٹر ٹی رادھا کو تفویض کی تھی تاہم ان کی رخصت سے واپسی کے بعد حکومت نے دوبارہ اقلیتی بہبود کا ذمہ جناب احمد ندیم کو دیا ہے۔جناب احمد ندیم نے بجٹ کی تیاری اور شادی مبارک اسکیم پر عمل آوری کے سلسلہ میں اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود کا عہدہ خالی ہونے کے سبب اقلیتی اداروں کی فائیلوں کی یکسوئی میں دشواری پیش آرہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی بہت جلد سکریٹری اقلیتی بہبود اور دیگر عہدیداروں کیساتھ جائزہ اجلاس طلب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT