Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / احمد نواز خان مسجد عالمگیر و عید گاہ گٹلہ بیگم پیٹ کے متولی مقرر

احمد نواز خان مسجد عالمگیر و عید گاہ گٹلہ بیگم پیٹ کے متولی مقرر

حیدرآباد۔14 ستمبر (سیاست نیوز) وقف بورڈ نے مسجد عالمگیر و عیدگاہ گٹلہ بیگم پیٹ کے متولی کی حیثیت سے جناب احمد نواز خان کو مقرر کیا ہے۔ بورڈ کے آج منعقدہ اجلاس میں اس سلسلہ میں قرارداد منظور کی گئی اور تین سال کے لیے احمد نواز خان کو مسجد کا متولی مقرر کیا گیا۔ جناب احمد نواز خان جنہوں نے 5 کروڑ روپئے کے سرمایہ سے اس عالیشان مسجد تعمیر کی ہے انہوں نے وقف بورڈ کو درخواست دی تھی کہ انہیں وقف ایکٹ کی دفعہ 42 کے تحت متولی مقرر کیا جائے۔ وقف ریکارڈ کے مطابق اس مسجد کا متولی وقف بورڈ ہے اور بورڈ نے سیکشن 63 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے احمد نواز خان کو متولی مقرر کیا ہے۔ وہ مسجد اور عیدگاہ کے تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ مسجد خستہ حالت میں تھی اور ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی سرپرستی میں جناب احمد نواز خاں نے تعمیر کی ذمہ داری قبول کی۔ اور 5 کروڑ کے صرفہ سے مسجد تعمیر کی گئی۔ مسجد میں 7 ہزار مصلیوں کی گنجائش ہے۔ پہلی منزل پر وضو خانہ اور 12 کمرے تعمیر کیے گئے تاکہ مسجد کے اخراجات کی پابجائی ہوسکے۔ وہ مسجد کے امام خطیب دو موذن اور مسجد کے صفائی سے متعلق 6 ملازمین کی تنخواہیں اپنے طور پر ادا کریں گے۔ انہوں نے جمعہ اور دیگر اہم مواقعوں پر چندہ اور عطیات کی وصولی کے بغیر ہی انتظامات کی تکمیل کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے احمد نواز خاں کے حق میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

TOPPOPULARRECENT