Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / احمد نگر میں بی جے پی پر شیواجی کی اہانت کا الزام

احمد نگر میں بی جے پی پر شیواجی کی اہانت کا الزام

احمد نگر (مہاراشٹرا) 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے شہر احمد نگر میں آج اُس وقت کشیدگی پھیل گئی جبکہ شیوسینا کارکنوں نے سورما بادشاہ شیواجی کی مبینہ اہانت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مبینہ طور پر ڈپٹی اسپیکر نے جو بی جے پی کے رکن ہیں، اہانت کا ارتکاب کیا تھا۔ شیوسینا کے کارکنوں نے بی جے پی کے دفتر پر گاندھی میدان کے قریب سنگباری کی اور شہر میں بند کی اپیل کی۔ شیوسینا کے قائد سابق رکن اسمبلی انیل راتھوڑ، ڈپٹی میئر سریپد چندم کو آج صبح مجلس بلدیہ کے ملازمین کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ملاززین نے کہاکہ جب ملازمین شیواجی جینتی کے کے کام میں مصروف تھے تو انیل راتھوڑ نے توہین انگیز لب و لہجہ اُن کے خلاف استعمال کیا۔

TOPPOPULARRECENT