Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / احمد نگر کے ایک مندر میں داخلے کی ایک اور کوشش بھوماتا بریگیڈ لیڈر تروپتی دیسائی محروس

احمد نگر کے ایک مندر میں داخلے کی ایک اور کوشش بھوماتا بریگیڈ لیڈر تروپتی دیسائی محروس

پونے ۔ 22 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بھوماتا بریگیڈ لیڈر تروپتی دیسائی کو آج شاہنی سنگنا پور ٹمپل روانگی کے دوران مہاراشٹرا کے ضلع احمد نگر میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ وہ گزشتہ ماہ سے مندر میں خاتون بھکتوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں۔ تاہم انہیں رہا بھی کردیا گیا ۔ احمد نگر پولیس نے بتایا کہ تروپتی دیسائی کو نقص امن کے خدشہ سے حراست میں لے لیا گیا ۔ جب وہ شاہنی سنگنا پور مندر کی سمت پیشرفت کر رہی تھی۔ احمد نگر سے دیسائی نے بتایا کہ انہیں دیگر 6 ساتھیوں کے ہمراہ محروس کردیا گیا جب وہ ، منفی امتیازات کے خلاف مندر کے ٹرسٹیوں سے بات چیت کیلئے جارہے تھے، انہوں نے کہا کہ پرامن تحریک پر جانے والوں کو روکنا جمہوریت کے خڈف سے واضح رہے کہ دیسائی نے ملک کی مختلف منادر میں منفی امتیازات پر قومی بحث چھیڑدی ہے اور گزشتہ ماہ سنگنا پور شاہنی مندر میں داخلے کی کوشش کی تھی جہاں پر خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ اس روایت کے خلاف تقریباً 4000 خواتین نے تروپتی دیسائی کی زیر قیادت 26 جنوری کو احتجاجی تحریک شروع کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT