Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / احمد پٹیل رکن گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ مقرر

احمد پٹیل رکن گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ مقرر

احمدآباد 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی بی جے پی حکومت نے سینئر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی احمد پٹیل کو گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کا رکن مقرر کیا ہے۔ احمد پٹیل بورڈ کے لئے مقرر کئے جانے والے 10 نئے ارکان میں شامل ہیں۔ ریاستی محکمہ قانون نے اِس ضمن میں گزشتہ روز اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تقررات کا اعلان کیا۔ احمد پٹیل کے علاوہ وانکنر سے کانگریس ایم ایل اے محمد جاوید پیرزادہ کو بھی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر ارکان سجاد ہیرا، افضل خان پٹھان، احمد بھائی جاٹ، رقیہ غلام حسین والا، بدرالدین ہلانی، مرزا سجاد حسین، سراج بھائی اور اسماء خان پٹھان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT