Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / احمد پٹیل کی حلف برداری

احمد پٹیل کی حلف برداری

نئی دہلی، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے مسٹر احمد پٹیل نے آج راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ وہ حال ہی میں گجرات سے منتخب ہوئے ہیں ۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع اپنے کمرے میں مسٹر پٹیل کو عہدے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین، راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی، حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، کانگریس کے نائب رہنما آنند شرما ، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل شمشیر کے شریف اور کئی معزز لوگ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT