Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / احکام الٰہی پر عمل سے دین و دنیا کی کامیابی

احکام الٰہی پر عمل سے دین و دنیا کی کامیابی

آمنگل /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ نذیر احمد امام و خطیب جامع مسجد آمنگل نے شب برات کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اگر احکام الٰہی اور حضرت محمد کے بتائے ہوئے راستہ پر چلیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گناہ بہت بڑا زہر ہے ۔ اس سے بچنا چاہئے ۔ دعا عبادت کا مغزہے ۔ جو بندہ دعا نہیں مانگت

آمنگل /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ نذیر احمد امام و خطیب جامع مسجد آمنگل نے شب برات کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اگر احکام الٰہی اور حضرت محمد کے بتائے ہوئے راستہ پر چلیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گناہ بہت بڑا زہر ہے ۔ اس سے بچنا چاہئے ۔ دعا عبادت کا مغزہے ۔ جو بندہ دعا نہیں مانگتا اللہ تعالی اس سے ناراض ہوتے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ شب برات کے موقع پر بخیل ، غیبت کرنے والا ، سود کھانے والا ، شرابی ، حسد کرنے والا ، ماں باپ کی نافرمانی کرنے والا اور جادوگر کی دعاء قبول نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کریں ۔ کیونکہ بھلائی کے کام اللہ تعالی کو محبوب ہیں ۔ مولانا نے کہا کہ موجودہ دور میں کئی مسلمان سود کی لعنت میں مبتلا ہیں جس کے سبب اللہ کی رحمت اور برکتیں اٹھ گئی ہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ گناہوں سے بچیں ۔ آئندہ گناہ نہ کرنے کا تہیہ کرلیں اور ہر وہ کام جس سے اللہ تعالی ناراض ہوتا ہے اسے ترک کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ شب برات اللہ کو منانے کی رات ہے ۔ اس رات میں گناہوں سے توبہ کرنا روزی صحت اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی جانی چاہئیں کیونکہ اس رات اللہ تعالی بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور اس رات میں مغفرت کے فیصلے ہوتے ہیں ۔ مولانا نے کہا کہ آنے والا مہینہ وہ رمضان کا ہے ۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا رمضان کا مہینہ برکتوں رحمتوں مغفرتوں کا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT