Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / احیاء کے منصوبہ میں ملازمتوں اور نوجوانوں پر توجہ دی جائے

احیاء کے منصوبہ میں ملازمتوں اور نوجوانوں پر توجہ دی جائے

نئی دہلی۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے بعد نوجوانوں کے عملی اعتبار سے ترکِ تعلق کی بناء پر کانگریس اب اپنے احیاء کے منصوبہ میں مودی لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے اور پارٹی کی ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے ایک بار پھر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ راہول گاندھی کے یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی میں انتخابی

نئی دہلی۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے بعد نوجوانوں کے عملی اعتبار سے ترکِ تعلق کی بناء پر کانگریس اب اپنے احیاء کے منصوبہ میں مودی لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے اور پارٹی کی ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے ایک بار پھر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ راہول گاندھی کے یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی میں انتخابی عمل متعارف کروانے کے چھ سال بعد صدر کانگریس سونیا گاندھی کو تمام ریاستی کانگریس صدور نے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے پارٹی کے احیاء کا منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلہ میں انتخابات میں پیسے کی طاقت استعمال کرنے کی شکایتوں کو پیش نظر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یوتھ کانگریس کو رکنیت اور داخلی انتخابات کے ذریعہ جمہوریانے کی خواہش کرتے ہوئے پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی کثیر تعداد کے لئے اپنے دروازے کھول دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بصورتِ دیگر نوجوان سیاست میں شمولیت ہی اختیار نہیں کریں گے۔

یوتھ کانگریس میں انتخابات کا موجودہ طریقہ مشکوک ہے اور پیسے اور بازو کی طاقت اس پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس طریقۂ کار میں اصلاح کی فوری ضرورت ہے۔ صدور پردیش کانگریس نے اپنے مکتوب میں کہا کہ پارٹی کو نوجوانوں کو تحریک دینے کا منصوبہ تیار کرنا چاہئے، کیونکہ 2019ء میں مزید نئے رائے دہندے فہرست رائے دہندگان میں شامل ہوں گے۔ نوجوانوں کی اُمنگوں جیسے ملازمتوں کے مواقع پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ پارٹی کے پیغامات ان کے اندیشوں کے ازالہ کے لئے ہونے چاہئیں۔ پارٹی کے بنیادی اُصول کو پیش کیا جانا چاہئے۔ مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کے ایجنڈہ میں پیشرفت ہونی چاہئے۔ ایک علیحدہ مکتوب نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو بھی روانہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پردیش کانگریس اور یوتھ کانگریس میں بہتر ہم آہنگی ہونی چاہئے۔ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ یوتھ کانگریس کے صدور کو مدعو کیا جائے اور ضلع کانگریس کمیٹی اور بلاک کانگریس کمیٹی کی سطح پر انھیں پارٹی کی کارکردگی میں شامل کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT