Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / اخبارات کے حوالے سے عوام کو دھوکہ دینے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ

اخبارات کے حوالے سے عوام کو دھوکہ دینے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ

بینک اکاونٹ کی کشادگی کے نام پر ٹھگنے والے شخص کی پولیس کو تلاش ، ڈی سی پی ساوتھ زون
حیدرآباد۔7جنوری ( سیاست نیوز)  شہر کے بڑے تجارتی اداروں اور سرکردہ اخبارات کے دفاتر کے حوالے سے عوام کو دھوکہ دینے والی ایک ٹیم ان دنوں شہرمیں  سرگرم ہے ۔ اس ٹیم کے اہم سرغنے ضرورت مند افراد کو مختلف طریقوں سے ٹھگ رہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو دھوکہ باز خود کی شناخت صمد خان اور راجیش ظاہر کرتے ہوئے حسینی علم موسیٰ باؤلی کے نوادرات ( اینٹک) کے تاجر کو ٹھگ لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد احمد علی خان  موسیٰ باؤلی حسینی علم میں نوادرات کا کاروبار کرتے ہیں انہیں مذکورہ دھوکہ باز نے غریب لڑکی کے بینک میں جمع کردہ رقم حاصل کرنے کیلئے ایک بینک کھاتہ کھولنے کیلئے تین ہزار روپئے نقد رقم کا مطالبہ کیا اور انہیں ایک اخبار کے دفتر طلب کرتے ہوئے بینک کھاتہ کھولنے کیلئے آدھار کارڈ اور ان کے تصاویر حاصل کرنے کے بعد نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ مسٹر احمد علی خان نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون اور دیگر پولیس عہدیداروں سے مذکورہ دھوکہ بازوں کی ایک شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ دھوکہ باز اسی قسم کی دھوکہ دہی کے ذریعہ کئی افراد کو ٹھگ چکے ہیں اور عوام کو اس ٹولی سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔  حسینی علم پولیس نے اس دھوکہ باز کی تصویر بھی فراہم کی ہے جو خود کو جیڈی میٹلہ میں واقع ایک الکٹرانک شوروم کا مالک ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا ہے ۔ پولیس ساؤتھ زون نے دھوکہ بازوں کا پتہ لگانے کیلئے اسپیشل ٹیم  کے عہدیداروں کو ذمہ داری سونپی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT