Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اختتام مارچ پر رائے پاٹی سامبا شیوا راؤ کی تلگو دیشم میں شمولیت

اختتام مارچ پر رائے پاٹی سامبا شیوا راؤ کی تلگو دیشم میں شمولیت

تلگو سالِ نو پر پارٹی کی تبدیلی ، کانگریس کو خیرباد کرنے کا اعلان

تلگو سالِ نو پر پارٹی کی تبدیلی ، کانگریس کو خیرباد کرنے کا اعلان

حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) تلگو عوام کیلئے سال نو اُگادی کافی اہمیت رکھتی ہے اور اسی اہمیت و حقیقی جذبہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسٹر رائے پاٹی سامبا شیوا راؤ سینئر قائد کانگریس پارٹی و موجودہ رکن پارلیمان حلقہ لوک سبھا گنٹور توقع ہے کہ 31 مارچ (تلگو سال نو اُگادی کے موقع پر) کو صدر تلگو دیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرکے تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے سینئر قائد ہونے کے باوجود کانگریس پارٹی کو خیرباد کرکے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔ انہوں نے تروپتی میں اخباری نمائندوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں عوام اخلاقی اقدار کے حامل دیانت دار و فعال اور کارکرد قائد پر اپنا مکمل بھروسہ کرکے اسی قائد کو اقتدار سونپنے کا فیصلہ کیا ہے

اور ساتھ ہی ریاست کے عوام (تلنگانہ و سیما۔ آندھرا) بہتر حکومت فراہم کرنے والے قائد کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کے خواہش مند ہیں۔ مسٹر رائے پاٹی سامبا شیوا راؤ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ مذکورہ تمام خوبیاں صرف چندرا بابو نائیڈو میں پائی جانے کا ریاستی عوام کو یقین ہے، لہذا ان تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ رائے پاٹی سامبا شیوا راؤ اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت کے بعد ضلع گنٹور میں پارٹی ضلع بھر میں مضبوط و مستحکم ہی نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ اسمبلی و پارلیمانی نشستوں پر تلگو دیشم پارٹی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور اس طرح تلگو دیشم پارٹی کو برسراقتدار لانے میں ضلع گنٹور اپنا اہم رول ادا کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT