Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / اختراع پر مبنی سسٹم کے ذریعہ ’نیو انڈیا‘ کی مساعی: مودی

اختراع پر مبنی سسٹم کے ذریعہ ’نیو انڈیا‘ کی مساعی: مودی

احمدآباد ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت ایسے سسٹمس تشکیل دینے کی کوششیں کررہی ہیں جو اختراعی نوعیت کی ہوں تاکہ اختراع پر مبنی نئے ہندوستان کی تعمیر ہوسکے۔ مودی احمدآباد کے قریب موضع دیودھولیرا میں سنٹرفار انٹرپرینرشپ اینڈ ٹیکنالوجی کو اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نتن یاہو کے ساتھ قوم کے نام معاون کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے انٹرنیشنل سنٹر فار انٹرپرینرشپ اینڈ ٹیکنالوجی (iCreate) جو پبلک ۔ پرائیویٹ پارٹنر شپ کا وینچر ہے، اس سے اپیل کی کہ انٹرپرینرس کو ضروری تربیت دیتے ہوئے مستقبل کیلئے تیار کریں۔ انہیں فنڈس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ مودی نے کہا : ’’جب میں گذشتہ سال اسرائیل گیا تھا میں نے ذہن بنا لیا تھا کہ اس فاؤنڈیشن کے اسرائیل کے ساتھ زیادہ مضبوط تعلقات ہونے چاہئے تب سے میں منتظر تھا کہ میرے دوست بنجامن نتن یاہو ہندوستان آئیں۔ اب وہ یہاں ہیں اور ہم اس فاونڈیشن کا افتتاح کررے ہیں۔ ہم ہمارے ملک میں ایک ایسا سسٹم بنانے کی سمت کام کررہے ہیں جو اختراعی اقدامات پر مبنی ہو اور اس کے نتیجہ میں نیا ہندوستان فروغ پائے جو اختراعی کارہائے نمایاں پر تشکیل دیا جائے گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT