Tuesday , December 11 2018

اختلافات دو افراد کے درمیان ہیں دو خاندان کے درمیان نہیں : ریتک

ممبئی ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوں تو ریتک روشن اور سوزین حان میں علحدگی ہوچکی ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ ریتک روشن آج بھی سوزین کے ارکان خاندان چاہے وہ ان کے کزنس ہوں یا کوئی اور میں بے حد مقبول ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ریتک روشن ہر ایک کی خوشیوں اور غموں میں برابر کے شریک رہتے ہیں۔ سوزین کے خاندان کے تمام ارکان کی تاریخ پیدائش (Birth Dates) ریتک

ممبئی ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوں تو ریتک روشن اور سوزین حان میں علحدگی ہوچکی ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ ریتک روشن آج بھی سوزین کے ارکان خاندان چاہے وہ ان کے کزنس ہوں یا کوئی اور میں بے حد مقبول ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ریتک روشن ہر ایک کی خوشیوں اور غموں میں برابر کے شریک رہتے ہیں۔ سوزین کے خاندان کے تمام ارکان کی تاریخ پیدائش (Birth Dates) ریتک کو زبانی یاد ہیں اور شاید یہی وجہ تھی کہ گزشتہ ہفتہ جب مرحوم فیروز خان کی بیٹی لیلی ٰ خان فرنیچر والا کی سالگرہ تھی تو ریتک روشن نے انہیں مبارکباد دی جس کا خان خاندان پر مثبت اثر مرتب ہوا ۔ اس بارے میں جب ریتک روشن سے پوچھا گیا تو انہوں نے یہی کہا کہ زندگی کی فلسفہ ان کے نزدیک یہی ہے ۔ اختلافات اپنی جگہ اور فرائض اپنی جگہ ۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں طلاق ہونے سے کیا طلاق شدہ والدین اپنے بچوں سے پیار کرنا چھوڑ دیتے ہیں ؟ یقینا نہیں ! اسی طرح میں اپنے بچوں کے علاوہ سوزین کے والدین یعنی عباس انکل اوزرین آنٹی کے علاوہ ان کے تمام کزنس کو اپنا ہی سمجھتا ہوں ۔ عباس انکل (سنجے خان) سے تو فون پر بھی بات چیت ہوتی رہتی ہے ۔ ریتک روشن نے فلسفیانہ انداز میں کہا کہ یہ اختلافات صرف دو افراد کے درمیان ہیں ، دو خاندان کے درمیان نہیں ! انہوں نے مزید کہا کہ م یڈیا کو رائی کا پہاڑ بنانے کی عادت ہے لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنی شخصی زندگی کے بارے میں میڈیا کوتفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔

TOPPOPULARRECENT