Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں ، بانکی مون کا مشورہ

اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں ، بانکی مون کا مشورہ

اقوام متحدہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سربراہ بانکی مون نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں اور تعمیری طور پر کشمیر میں امن و استحکام کیلئے طویل مدتی حل یقینی بنائیں۔ سکریٹری جنرل نے کہا کہ

اقوام متحدہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سربراہ بانکی مون نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں اور تعمیری طور پر کشمیر میں امن و استحکام کیلئے طویل مدتی حل یقینی بنائیں۔ سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر تشدد میں حالیہ اضافہ پر انہیں تشویش ہے۔ انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع اور دونوں طرف عام شہریوں کے بے گھر ہونے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو تمام اختلافات مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے چاہئے۔ لائن آف کنٹرول پر جاری صورتحال کے سلسلہ میں منگل کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں دونوں ممالک کے مابین لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔ ہندوستان نے کہا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک پہلو ہیکہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ہندوستان نے یہ بھی واضح کیا کہ مسلح فوج کسی بھی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان نے بھی یہ دعویٰ کیا ہیکہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ اور شلباری کے نتیجہ میں 11 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT