Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اخلاق و محبت سے خدمت کی جائے ہاسپٹل مینجمنٹ و اسٹاف کو وزیر سیول سپلائز کا مشورہ

اخلاق و محبت سے خدمت کی جائے ہاسپٹل مینجمنٹ و اسٹاف کو وزیر سیول سپلائز کا مشورہ

حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر سیول سپلائز سی وی آنند نے دواخانوں کے انتظامیہ اور اسٹاف سے کہاکہ وہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اخلاق و محبت سے پیش آئیں۔ ہاسپٹل مینجمنٹ میں پی جی ڈپلوما سالانہ مینجمنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی وی آنند نے کہاکہ ہمیں عوام کی خدمت کا نادر موقع ملا ہے۔ اگر ہم پیشہ وارانہ زندگی میں اخلاق و محبت سے پیش آئیں تو کمال کی بات ہوگی۔ انھوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکنالوجی سے منصفانہ استفادہ کریں۔ نئے میدان میں نئی ٹیکنالوجی ہے ہمیں حالات حاضرہ سے ہم آہنگ ہونے کے لئے ٹیکنالوجی سے منصفانہ استفادہ کرنا چاہئے۔ اے ایس سی آئی کے ڈائرکٹر جنرل اے ایچ خواجہ اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT