Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / اخلاق کے ارکان خاندان کے خلاف عرضی پر سماعت ملتوی

اخلاق کے ارکان خاندان کے خلاف عرضی پر سماعت ملتوی

نوئیڈا۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام) نوئیڈا کی ایک عدالت نے آج محمد اخلاق کے ارکان خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پیش کردہ عرضی پر سماعت کو 23 جون تک ملتوی کردیا ہیجبکہ اخلاق کو 9 ماہ قبل اخلاق کو مکان میں بیف رکھنے اور استعمال کرنے کے شبہ میں مارپیٹ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے عدالت میں داخل کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اخلاق کے خاندان کے خلاف ذبیحہ گائو اور جانور کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کے الزام میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ درخواست گزار نے عدالت سے یہ گزارش کی ہے کہ دبیحہ گائو اور مویشی کے ساتھ ظالمانہ سلوک کے الزام میں اخلاق کے خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پولیس کو ہدایت دی جائے۔

TOPPOPULARRECENT