Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمون کے سابق سربراہ کا دورانِ حراست انتقال

اخوان المسلمون کے سابق سربراہ کا دورانِ حراست انتقال

قاہرہ۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں اخوان المسلمون کے سابق سربراہ محمد مہدی عاکف دوران حراست انتقال کرگئے۔عرب میڈیا کے مطابق مصر میں اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف 89 سال کی عمر میں حراست میں انتقال کرگئے۔ ان کے اہل خانہ نے سرکاری عہدیداروں پر مہدی عاکف پر تشدد اور طبی سہولت فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا۔ ان کا 10 ماہ سے کینسر کا علاج کیا جارہا تھا۔محمد مہدی عاکف 2004 ء سے 2010ء تک مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ رہے۔ 3 جولائی 2013 کو آرمی چیف جنرل عبدالفتاح سیسی نے اخوان سے تعلق رکھنے والے صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا تھا جس کے بعد بڑے پیمانے پر اخوان کے رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئیں جن میں محمد مہدی عاکف بھی شامل تھے۔ عدالت نے انہیں مخالف ریاست سرگرمیوں کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی جب کہ جیل میں انہیں ضعیف العمری کے باوجود مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

شام میں فوج کا گیس کے بڑے علاقوں پرقبضہ
عمان، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں امریکی حمایت یافتہ فوج نے دیرالزورصوبے میں قدرتی گیس کے ذخائر والے ایک بہت بڑے علاقے کو اسلامی ریاست (آئی ایس) کے قبضہ سے آزادکرانے کا دعوی کیا ہے ۔ شام کے ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے کمانڈر احمد ابوخاولہ نے رائٹر کو کل سے بتایا کہ اس مہم کے تحت کونوکو گیس فیلڈکو کردش اور عرب عسکریت پسندوں کے قبضے سے آزادکرا لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT