Friday , June 22 2018
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین رہنما محمد بدیع کو سزائے موت کی توثیق

اخوان المسلمین رہنما محمد بدیع کو سزائے موت کی توثیق

قاہرہ ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے سرکردہ رہنما محمد بدیع اور دیگر 13 کو ملک کے خلاف منصوبہ بند حملوں اور بدامنی و تشدد کیلئے اُکسانے پر سزائے موت کی توثیق کی ہے ۔ عدالت نے 36 دیگر بشمول امریکی نژاد مصری شہری محمد سلطان کو ممنوع تنظیم کی تائید پر سزائے عمرقید بھی سنائی ہے ۔ تاہم اس سزاء کے خلاف اپیل کی ج

قاہرہ ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے سرکردہ رہنما محمد بدیع اور دیگر 13 کو ملک کے خلاف منصوبہ بند حملوں اور بدامنی و تشدد کیلئے اُکسانے پر سزائے موت کی توثیق کی ہے ۔ عدالت نے 36 دیگر بشمول امریکی نژاد مصری شہری محمد سلطان کو ممنوع تنظیم کی تائید پر سزائے عمرقید بھی سنائی ہے ۔ تاہم اس سزاء کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے۔ ممنوع تنظیم اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع اور 13 دیگر ارکان کو ’’آپریشن روم ‘‘ قائم کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جہاں سے انھوں نے اپنے حامیوں کو ہدایات جاری کی کہ وہ کس طرح ملک میں تشدد اور بدامنی پھیلائیں ۔ یہ اُن کی منصوبہ بندی کا ایک حصہ تھا جس کے نتیجہ میں ربع اور نہدا میں اگست 2013 ء میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد عوامی احتجاج کا یہ سلسلہ شروع کیا گیا تھا ۔ محمد بدیع کو مارچ میں سزاء سنائی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT