Friday , June 22 2018
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین پر عدالت کا امتناع

اخوان المسلمین پر عدالت کا امتناع

قاہرہ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے مبینہ طور پر ’’ممنوعہ دہشت گرد تنظیم‘‘ اخوان المسلمین کے ارکان پر انتخابات میں حصہ لینے پر امتناع عائد کردیا۔ اسکندریہ کی ایک عدالت نے عہدیداروں کو حکم جاری کیا کہ اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مقابلہ سے روک دیا جائے۔ سابق صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے امیدواروں کو مقابلہ میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے۔ اخوان المسلمین کے مخالف گروپ نے امتناع کی خواہش کرتے ہوئے درخواست پیش کی تھی۔ وکیل طارق محمود نے کہاکہ ایسے امیدواروں کو مقابلہ کی اجازت دینا غیرمنطقی ہے کیونکہ حکومت اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔ طارق محمود نے کہاکہ مخالف اخوان المسلمین گروپ نے ویڈیو فلمیں ، تصویریں اور دستاویزات پیش کی ہیں جو اخوان کی دہشت گرد کارروائیوں کا ثبوت ہیں، اِس وجہ سے یہ غیر منطقی تھا کہ یہ جماعت انتخابات میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT