Friday , April 20 2018
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین کی سرکوبی کیلئے سعودی نصاب میں تبدیلی

اخوان المسلمین کی سرکوبی کیلئے سعودی نصاب میں تبدیلی

ریاض ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرتعلیم نے کہا ہیکہ اس مملکت کے تمام اسکولوں کے نصاب سے اخوان المسلمین کے کسی بھی اثرورسوخ کے خاتمہ اور اس ممنوعہ اسلامی گروپ سے ہمدردی رکھنے والے ملازمین کی برطرفی کی ہدایت دی گئی ہے۔ سعودی وزیرتعلیم احمد بن محمدالعیسیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسکولی نصاب اور کتابوں کا نظرثانی کے ذریعہ انتہاء پسند نظریات کے خلاف جدوجہد کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سعودی اسکولوں کا تعلیمی نصاب اور کتب اخوان المسلمین کے ایجنڈہ سے پاک ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں سے اخوان المسلمین سے متعلق کتب ہٹالی جائیں گی اور اس گروپ سے ہمدردی رکھنے والے ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا۔ ولیعہد محمد بن سلمان کی طرف سے امریکی نشریاتی ادارہ سی بی ایس کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد وزیرتعلیم نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ محمد بن سلمان نے کہا ہیکہ مملکت کی طرف سے دہشت گرد گروپ قرار دیئے جانے والی تنظیم اخوان المسلمین کے عناصر سعودی اسکولوں میں دراندازی کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT