Tuesday , September 18 2018
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کو عمر قید کی سزا

اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کو عمر قید کی سزا

قاہرہ۔ 16ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع اور دیگر 14 افراد کو 25 برس قید کی سزا سنا دی ہے، ان افراد کو یہ سزا اقدام قتل اور تشدد کی ترغیب دینے جیسے الزامات پر سنائی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو ہونے والی عدالتی کارروائی کا مقصد عینی شاہدین کے بیانات سننا تھا تاہم جج کی جانب سے فیصلہ سنایا جانا سب کیلئے باعث حیرت ثابت ہوا۔ محمد بدیع سمیت اخوان المسلمین کے سینکڑوں دیگر ارکان کو قبل ازیں دیگر مقدمے میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT