Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین کے لیڈر کو جیل

اخوان المسلمین کے لیڈر کو جیل

قاہرہ ۔24 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محسن ردیع اور 7 دیگر حامیوں کو 2013 ء میں بنہا پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں تشدد میں ملوث ہونے کی بناء 20 سال جیل کی سزاء سنائی ہے ۔ ردیع اور 7 دیگر پر ریالی منظم کرنے اور پرتشدد سرگرمیوں کے ذریعہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد مصر کی حکومت نے اخوان المسلمین اور اس کے حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری رکھی ہے ۔ ملک میں اخوان المسلمین کے کئی کارکنوں کو محروس رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT