Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین کے 13 رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم

اخوان المسلمین کے 13 رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم

قاہرہ17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سینئر رہنما محمد بدیع سمیت 13 رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تنظیم کے رہنما محمد بدیع اور دیگر اہم رہنماؤں پر ریاست کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ محمد بدیع کئی دوسرے مقدمات میں بھی ملوث ہیں جن میں انھیں سزائے موت بھی سنائی جاچ

قاہرہ17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سینئر رہنما محمد بدیع سمیت 13 رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تنظیم کے رہنما محمد بدیع اور دیگر اہم رہنماؤں پر ریاست کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ محمد بدیع کئی دوسرے مقدمات میں بھی ملوث ہیں جن میں انھیں سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے تاہم ان سزاؤں کو بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ مصر کی حکومت نے اخوان المسلمین کو 2013 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ عدالت نے اس مقدمے کو ملک کے مفتی اعلٰی سے رجوع کیا ہے تاکہ ان سزاؤں پر عمل درآمد کیلئے پہلا مرحلہ مکمل ہو۔ اس مقدمہ سے متعلق حتمی فیصلہ 11 اپریل کو دیا جائے گا کہ ملزمان کو اپیل کا حق حاصل ہے۔ سزائے موت پانے والے ان افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے ملک بھر میں اخوان المسلمین کے حامیوں کی تحریک چلانے کے لیے ایک اور کنٹرول روم تیار کیا۔ 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد درجنوں اسلام پسندوں کو گرفتار کر کے انھیں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔جس پر کاگی ہنگامے ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT