Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / اخوان المسلمین کے 6 ارکان کو جاسوسی پر سزائے موت

اخوان المسلمین کے 6 ارکان کو جاسوسی پر سزائے موت

قاہرہ ۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اخوان المسلمین کے 6 ارکان کو آج خفیہ معلومات کا قطر کو افشاء پر سزائے موت سنائی گئی۔ مصر کی عدالت نے آج یہ سزاء سنائی جس نے معزول صدر محمد مرسی کے بارے میں اپنا فیصلہ ملتوی کردیا۔ 6 مدعی علیہان کے بارے میں تمام دستاویزات مفتی اعظم سے رجوع کردی گئی ہیں۔ مصر کے قانون کے مطابق سزائے موت کے فیصلہ کا وہ جائزہ لیتے ہیں لیکن اُن کے فیصلہ کو تسلیم کرنا لازمی نہیں ہے ۔ عدالت نے کہا کہ مفتی اعظم کا جواب معلوم ہونے کے بعد وہ 18 جون کو قطعی فیصلہ سنائیں گے ۔ ایک مرتبہ قطعی فیصلہ جاری کرنے کے بعد اس کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے ۔ محمد مرسی اور دیگر ملزمین پر رازدارانہ دستاویزات قطر کو افشاء کرنے اور انھیں الجزیرہ چینل کو فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ یہ معلومات عمومی اور فوجی انٹلیجنس سے متعلق ہے ۔مصر کی موجودہ حکومت اخوان المسلمین کیخلاف کارروائی جاری کھے ہوئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT