Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / اخوان رہنما کی سزائے موت پر امیر جماعت اسلامی کا احتجاج

اخوان رہنما کی سزائے موت پر امیر جماعت اسلامی کا احتجاج

نئی دہلی۔3جون (سیاست ڈاٹ کام) عالم عرب کی معروف اسلامی تنظیم اخوان المسلمون کے رہنما جناب محمد بدیع کو مصر کی عدالت کے ذریعہ سزائے موت اور ان کے متعدد رفقاء کو عمر قید سنائے جانے پر امیر جماعت اسلامی ہند مو لانا سید جلال الدین عمری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کو مصر کے جمہوری طور پر منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت پر غیر جمہوری اور جابرانہ طریقے سے قبضہ کرنے والے عبدالفتاح السیبی کے باطل اقتدار کا ایک اور غلط و ناجائز اور غیر منصفانہ اقدام قرار دیا۔امیر جماعت نے کہا کہ اخوانی قائد اپنے علمی شکوہ، اعلیٰ اخلاق و کردار اور اپنے ملک میں دین و ملت کی خدمت کیلئے پوری دنیا میں شہرت رکھتے اور انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ایسی محترم شخصیت کو سزائے موت سنایا جانا اپنے آپ میں جابر حکمراں کی ظالمانہ کارروائی اور اسلام کے خادموں کے خلاف جاری صیہونی سازشوں کا واضح اظہار ہے۔ مولانا عمری نے مصر کے اہل اقتدار کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنے اور ظلم و ستم کی مسلسل روش سے باز آنے کی تلقین ۔

TOPPOPULARRECENT