Wednesday , December 12 2018

اخوان لیڈر کو سزائے موت کالعدم : مفتی اعظم

قاہرہ ، 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری عدالت نے آج اعلیٰ ترین مذہبی اتھارٹی سے اپنے اُس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے جس میں ممنوعہ اخوان المسلمون کے لیڈر اور 13 حامیوں کے خلاف عدالت کی سنائی گئی سزائے موت کو کالعدم کردیا گیا۔ مصری عدالت نے اخوان کے رہنمائے عمومی محمد بدعی اور دیگر مدعا علیہان کو 19 جون کو سزائے موت سنائی تھی۔ اس

قاہرہ ، 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری عدالت نے آج اعلیٰ ترین مذہبی اتھارٹی سے اپنے اُس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے جس میں ممنوعہ اخوان المسلمون کے لیڈر اور 13 حامیوں کے خلاف عدالت کی سنائی گئی سزائے موت کو کالعدم کردیا گیا۔ مصری عدالت نے اخوان کے رہنمائے عمومی محمد بدعی اور دیگر مدعا علیہان کو 19 جون کو سزائے موت سنائی تھی۔ اس نے یہ فیصلہ مملکت کے اعلیٰ ترین اسلامی شرعی عہدہ دار سے رجوع بھی کیا، جن کی رائے کسی سزائے موت پر عمل درآمد کرنے سے قبل لینا لازمی طور پر لینا ہوتا ہے۔ تاہم آج عدالتی ذرائع نے کہا کہ اس کیس میں قطعی فیصلہ کو 30 اگسٹ تک ملتوی کردیا گیا ہے تاکہ مفتی اعظم کو اس کیس میں اپنی اصل رپورٹ پر نظرثانی کرنے کا موقع دیا جاسکے۔ دفتر مفتی نے اس مسئلہ پر فوری کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ مفتی اعظم کی رپورٹس بالعموم منظرعام پر نہیں لائی جاتی ہیں۔

سات مغویہ لبنانی فوجی رہا
طرابلس7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے شام سے ملحقہ سرحدی علاقے ارسال میں باغیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے سات لبنانی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوج نے علاقے میں باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران یرغمال بنائے گئے اپنے سات فوجیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ تاہم ابھی فوجی حکام نے ان فوجیوں کی رہائی کی تصدیق نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT