Tuesday , December 18 2018

ادائیا سمدرم پراجکٹ ڈسمبر تک مکمل کرنے ہریش راؤ کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 25ستمبر ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ فلورائیڈ سے متاثر ضلع مونگوڑ‘ نکریکل اور دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل کیلئے ادائیا سمدرم پراجکٹ کے کام جنگی خطوط پر جاری ہیں ۔ وزیر آبپاشی نے متعلقہ رکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی ‘ رکن اسمبلی ویرشیم اور عہدیداروں کے ساتھ پراجکٹ کے مقام کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ڈسمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ہریش راؤ نے وارننگ دیکہ مقررہ مہلت سے قبل کام کی تکمیل میں ناکام ہونے والی ایجنسیوں کو برخاست کردیا جائے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT