Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارۂ ادبیات اُردو کے امتحانات کا 11 مئی کو آغاز

ادارۂ ادبیات اُردو کے امتحانات کا 11 مئی کو آغاز

حیدرآباد۔ 17 اپریل (راست) پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ادارۂ ادبیات اُردو کی اطلاع کے بموجب امتحانات اُردو ماہر، اُردو عالم اور اُردو فاضل حیدرآباد و ریاست کے تمام مراکز پر 11 مئی 2014ء کو منعقد ہوں گے۔ انفرادی طور پر شرکت کرنے والے امیدوار تمام مراکز کے معتمدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تمام درخواست فارم مقررہ وقت پر جلد از جلد داخل کردیں۔ ادخال فیس کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کیلئے 040-23310469 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT